• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی و اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی و اپوزیشن ارکان گتھم گتھا


کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی ‘حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان کشیدگی‘ شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے دوران فریقین گتھم گتھا ‘ ایک دوسرے کے خلاف غیر پارلیمانی ریمارکس‘ ایوان کی کارروائی کے دوران دونوں جانب کے ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچتے پہنچتے رہ گیا،اسپیکر کی رولنگ لیکن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایوان کی کارروائی اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدرات ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرسے شروع ہوئی۔پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے نشاندہی کی کہ شہرمیں کتے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں اور لگتا ہے کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے۔

خرم شیر زمان کے اس جملے پرحکومتی ارکان بپھر گئے اور وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اسپیکر سے کہا کہ فاضل رکن سے کہیں کہ وہ اپنی زبان قابو میں رکھیں جس پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا‘پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان ایک دوسرے کے سامنے آگئے ۔ 

پیپلز پارٹی کے برہان چانڈیو مشتعل ہوکر پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب بڑھے تو انہیں پی ٹی آئی کے عمر عمری نے آگے بڑھنے سے روکا۔اس موقع صوبائی وزیر تیمور تالپور نے پی ٹی آئی رکن سے کہا کہ ادھر آؤ تمہیں بتاتاہوں ۔ 

مکیش کمار چاولہ نے خرم شیر زمان کے لئے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کئے۔بعد ازاں وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کے رکن شاہنواز جدون نے تیمورتالپور کو مانسٹر(منسٹر) صاحب کہہ کرمخاطب کیا تو تیمور تالپور نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ کو انگریزی نہیں آتی تو اردو میں بات کرلیںجس پر سعید آفریدی بولے وزیر موصوف میری انگریزی کے بجائے اپنی وزارت پر توجہ دیں۔

تازہ ترین