• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے حکومت کو 2 اپریل تک مہلت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کے لئے ایک ماہ کا مزید وقت مانگنے پر کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا ہم پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی رائے لی گئی ہے، مزید فریقین کو بھی سنیں گے۔ انہوں نے عدالت سے ایک ماہ کی مہلت کی استدعا کی۔ فاضل چیف جسٹس نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین