• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس کراچی میں متحدہ، پی ٹی آئی اجلاس، شرکاء میں تلخی

کراچی(جنگ نیوز)گورنرہاؤس سندھ میں سینیٹ الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کے درمیان فیصل سبزواری کے بیان پرتلخی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو بھی شریک تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رکن ارسلان تاج کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن سرپر ہے اور اتحادی ہمارےخلاف بیان دے رہےہیں، اتحادی جماعت نے این اے247 کی پٹیشن سےمتعلق بیان دیا، فیصل سبزواری کے بیان سے پی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی،ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ ہمارا تحریک انصاف سے 9 نکاتی مطالبات پر اتحاد ہے، ہمیں اپنے بہت سے معاملات خود سے دیکھنے ہوتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمافردوس شمیم نقوی کا کہنا تھاکہ آپ کا وفاق سے معاہدہ ہوگا کہنےکو ہمارےپاس بھی بہت کچھ ہے، ہم نےکچھ کہا توبات دورتک چلی جائے گی لہٰذا سب کیلئے بہتر ہوگا کہ 3مارچ کے انتخابات پرتوجہ دیں،گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ ارکان صوبائی اسمبلی اچھے انداز میں اپنے امیدواروں کو کامیابی دلائیں،خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے جس میں سندھ سے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تازہ ترین