• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، 50 سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان، 50 سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک 


راولپنڈی(اے پی پی، جنگ نیوز) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان الیاش حسن بابا مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد 2007 سے 50 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے کے واقعات میں براہ راست ملوث تھا، انہوں نے بتایا کہ فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاوہ شرمان گئی، ترازی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گرد ٹھکانے کیخلاف آئی بی او آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان الیاس حسن بابا مارا گیا۔ یہ دہشت گرد باردوی سرنگیں بنانے کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا۔

تازہ ترین