• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24.3 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، حکومت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ 2015.16کے سروے کے مطابق ملکی آ بادی کا 24.3فیصد حصہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے، یہ بات وزیر انچارج برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے وقفہ سولات میں شزی ٰ فاطمہ خواجہ کے سوال پر بتائی ۔ انہوں نےبتایا کہ غریبوں کو غربت سے نکالنے کیلئے 42ارب روپے کا پروگرام بنایا گیا ہے ،وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ یو این ڈی پی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے اعشاریہ میں پا کستان دو درجے نیچے گرا ہے گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 152تھاجو اب 154 ہوگیا ہے، ہر پبلک یو نیو رسٹی کو ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ،وزیر انچارج بر ائے کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ حکومت 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تازہ ترین