• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر میں ایک بار پھر کشمیر بنے گا پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے

سری نگر(پی پی آ ئی)مقبو ضہ جموں وکشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ممکنہ دورے کے بائیکاٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، سرینگر میں ایک بار پھرکشمیر بنے گا پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا ذرائع کے مطابق پوسٹرز میں نریندرا مودی کے مقبوضہ وادی کے دورے پر مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا گیا جس میں پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور نریندر امودی کشمیریوں کا قاتل ہے کے نعرے بھی درج تھے۔پوسٹرز مختلف کشمیری تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے جس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس، کاروان حریت جموں کشمیر بھی شامل ہے۔ 

تازہ ترین