• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے توانائی پراجیکٹس سے پاکستان پر کوئی قرضہ نہیں آیا، چین

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیانگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بننے والے توانائی کے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری چینی کمپنیاں کررہی ہیں، ان پراجیکٹس سے پاکستان پر کسی قسم کے قرضے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔ زاہو کا یہ بیان چند غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کو چین کے قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور اسلام آباد پاور سیکٹر میں 22 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں کے نئے شیڈول کا خواہاں ہے۔

تازہ ترین