• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور چین کے وزرائے خارجہ میں ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور چین نے اپنے وزرائے خارجہ کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جیسا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دو ہمسایہ ممالک متنازع ہمالیہ کی سرحد پر تناؤ کو کم کرنے کے خواہاں ہیں جہاں ان کی فوج گزشتہ موسم گرما سے محاذ آرائی کا شکار ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین طویل بات چیت میں ہوا ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ نئی دہلی سرحدی بحران کے فوری حل کے لئے زور دے رہا ہے۔

تازہ ترین