کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سندھ سے نامزد سینیٹ امیدوار پلوشہ خان کے گھر کے باہر مبینہ طورپر مشکوک افراد کی آمد ،پولیس کو آگاہ کردیا گیا۔پلوشہ خان نے پولیس کو بتایا کہ گلستان جوہر میں گھر کے باہر نامعلوم افراد آئے جس سے اہل محلہ بھی تشویش کا شکار ہوگئے،انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور پولیس کو واقعہ سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماکے گھر پر نامعلوم افراد کے آنے کے معاملے پر پولیس نے اعلیٰ حکام کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔