• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکار کا پاکستانی کمپنی کے مالک کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ترک ٹیلی ویژن ڈراموں کی مقبولیت کے بعد گھر گھر میں ارطغرل کے نام سےشہرت پانے والے اداکار انگین آلتان دوزیاتان کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ انگین آلتان کی جانب سے ایک پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے مالک اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ختم کرنے کے لئے جاری کی گئی پچھلی پریس ریلیز اب بھی برقرار ہے۔ اور اگر کاشف ضمیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اینگن آلتان کے حوالے سے بے بنیاد دعوے بند نہ کئے گئے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ انگین آلتان کے میڈیا مینیجر کی جانب سے ریلیز کئے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ترک اداکار کا کاشف ضمیر کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین