• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز قبضے اور غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں رہائشی اسکیموں کے نام پر جن لوگوں سے رقوم وصولی کی گئی ، ان کو جلد قبضہ فراہم کیا جائے ، اجلاس میں ناجائز قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔سیکرٹری بلدیات، ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ کی سربراہی میں غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل و ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات ،ڈی جی ایس بی سی اے، آباد اور سول سوسائٹی نمائندگان بھی شریک تھے،اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بتایا گیا کہ شہر میں واقع مختلف علاقوں کے اندر موجود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون روازنہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ و وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات کی روشنی میں شہر کے اندر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے رجحان کی پوری قوت سے بیخ کنی کی جائے اور کسی بھی طرح کی رعایت و نرمی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے ،حکومت سندھ صوبے کے عوام کے لئے سستی و تنازعات سے پاک رہائشی اسکیموں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے مگرکسی بھی صورت ناجائز قبضے اور تجاوزات کے پھیلائو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین