• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی عزیز میمن قتل ،7ملزمان گرفتار، 2مفرور ہیں ، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس جمعہ کو میاں جاوید لطیف کہ صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران صحافی عزیز میمن کے قتل کا معاملہ زیر غور آیا ، سندھ پولیس حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 7ملزمان گرفتار کر لئے، 2 مفرور ہیں ، ایف آئی اے کو ان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا کہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قتل کی وجہ کیا ہے ؟ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ جو واقعہ ہوا اس کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، اس کی وجوہات تھیں کیا؟ اگلی میٹنگ میں بتائیں کہ قتل کی وجہ تھی کیا؟ عزیز میمن کے ورثاء اگرکمیٹی میں آنا چاہیں تو آئندہ اجلاس میں آجائیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری ٹی وی میں دوہری شہریت والے 4افراد تھے ان میں سے ایک ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اب صرف تین ہیں،ایک ایم ڈی عامر منظور ہیں۔

تازہ ترین