• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،سوشل میڈیا کمپنیاں، غیرقانونی پیغامات کے ذرائع سامنے لانے کی پابند

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی حکومت نے فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ مبینہ غیر قانونی اور اشتعال انگیز پیغامات کے ذرائع 72گھنٹے میں سامنے لائیں گی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو تحقیقاتی اور سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے پوچھے جانے پر 72 گھنٹے میں غیر قانونی اور اشتعال انگیز پیغامات کے ذرائع انہیں بتانے ہوں گے۔ان کمپنیوں کو صارفین بالخصوص خواتین کی جانب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے درخواست پر بھی جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا کمپنیوں اور انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے حوالے سے رولز میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور انہیں حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین