• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،500نوجوانوں کوآئی ٹی میں تربیت دی جائیگی،امین الحق

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے حیدرآباد کے 500 نوجوانوں کو شعبہ آئی ٹی میں تربیت فراہم کی جائے گی‘ ہم صوبے کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن قائم علی شاہ سے لے کر مراد علی شاہ تک سب تنگ نظر ہیں‘3ماہ قبل ہم نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی تھی کہ سندھ کے مختلف اضلاع لاڑکانہ‘ بدین‘ نواب شاہ ودیگرشہروں میں کوئی پرانی کھنڈر عمارت ہوتو وہ ہم کو دے دیں ہم اس کو آئی ٹی پارک میں تبدیل کردیں گے لیکن انہوں نے آج تک اس کا جواب نہیں دیا۔وہ حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں وزارت آئی ٹی کے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین ”سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک“کے قیام کے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔

تازہ ترین