• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 75 ضمنی انتخاب کیس، الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور حکومت پنجاب کو پہنچا دیا

اسلام آباد (صالح ظافر) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےڈسکہ (ضلع سیالکوٹ) میں این اے 75 ضمنی انتخاب کیس میں 25 فروری کو اپنے فیصلے کے حوالے سے،جہاں اس نے 18 مارچ کو دوبارہ انتخاب کا حکم اورکسی بھی تاخیر کے بغیر بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اپنا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور حکومت پنجاب کو باضابطہ طور پر پہنچا دیا ہے۔ باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ ای سی پی کی جانب سے اس کے مکمل اجلاس میں جو فیصلہ لیا گیا ہے وہ سرکاری عہدیداروں پر آئینی پابندی ہے اور اگر کوئی عہدیدار اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ہوگا۔

تازہ ترین