واشنگٹن(جنگ نیوز)صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کا معاہدہ منسوخ کرنے پر غور کررہی ہے،بائیڈن انتظامیہ کے مختلف ذرائع سوچ رہے ہیں کہ رواں برس سعودی عرب سے معاہدے میں 50 لاکھ ڈالرز رکے،حکام کا اصرار ہے کہ ٹریننگ اور حالیہ دفاعی اسلحے کی فروخت جو طے پائی اسی کی ہی اجازت دی جائے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ ہماری توجہ یمن جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے اور ہم سعودی عرب کو یہ یقین دہانی کروارہے ہیں کہ سعودیہ کے پاس خطے اور اس کے لوگوں کے دفاع کیلئے سب کچھ ہے۔