• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کےحل کیلئے اختیار نہیں کردار کی ضرورت ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 70 سال سے سینیٹر، وزیر اور وزیراعظم بنتے چلے آرہے ہیں لیکن مسئلے حل ہونے کے بجائے بڑھتے چلے گئے کیونکہ مسائل حل کرنے کے لیے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان یہ منظر برسوں سے دیکھنا چاہتا تھا کہ تمام لوگ بلا امتیاز رنگ ونسل اکھٹے ہوں، پی ایس پی کو یہ فخر حاصل ہوا کہ اس نے سب کو جوڑ کے سنت نبوی کو زندہ کیا، انتخابی شکست کے باوجود پی ایس پی کے کارکنوں نے تعصب اور امتیازات کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھی، بھائیوں کو جوڑنے کا کام وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے سے بڑا کام ہے۔ منصب آتے جاتے رہتے ہیں لیکن کسی ایک ماں کے بچے کی زندگی بچانا سب سے بڑی نیکی ہے۔

تازہ ترین