• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اللہ کی رضا کیلئے مخلوق کی خدمت کرناہوگی ،ڈاکٹرمحمدامجد

لاہور ( جنر ل رپورٹر) پرنسپل سروسزمیڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف سائیسز پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے کہاہے کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں اللہ اور اس کےنبی محمد ؐکے احکامات کو پورا پورا نافذ کرنا ہے اور دین کےساتھ ساتھ دنیاداری کو بھی چلانا ہے تب ہی ہم ایک پکے او ر سچے مسلمان بن سکتے ہیں ،ہمیں اپنی نیتوں کو صاف رکھنا ہے اور صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے مخلوق خدا کی خدمت کرنی ہے اور اس خدمت کے لئے ہسپتال میں آنے والے بے کس اور لاچار مریض سب سے بڑا ذریعہ ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد سروسز ہسپتال میں نماز جمعہ سے قبل خطبے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے رول ماڈل حضورؐکی زندگی ہے ۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے پر زور دیا کہ ہسپتال وہ جگہ ہے جہاں ہم غریبوں مسکینوں بے کس اور لاچار مریضوں کی خدمت کرکے اللہ اور اس کے رسول ؐکی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں ۔
تازہ ترین