• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردو کو بحیثیت قومی زبان نافذ کیا جائے، ناصر علی سید

پشاور(لیڈی رپورٹر)آئین پاکستان کا تقاضا ہے کہ اردو کو بحیثیت قومی زبان نافذ کیا جائے ان خیالات کا اظہاریوم نفاذ اردو کے موقع پر معروف ادیب و شاعر ناصر علی سید نے تحریک نفاذ اردو کے زیر اہتمام منعدہ ایک تقریب میں کیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام کر رہے تھے. تقریب میں ماہرین تعلیم..ادباء شعرا اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ناصر علی سید کا کہنا تھا کہ اردو ہر لحاظ سے ایک معیاری زبان ہے جس میں جدید دور کے تمام تقاضے پورے کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے لہذا اردو کو بلا تاخیر نافذ کیا جائے.تقریب سے صدر مجلس اور پاکستان سڈی سنٹر کے چیئرمین ڈاکٹر فخرالاسلام کا کہنا تھا کہ اردو پورے ملک میں رابطے کی زبان ہے.قومی زبان کو نافذ نہ کر کے ہم آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں.اس موقع پر تحریک نفاذ اردو پشاور کے صدر اور ماہر تعلیم مشتاق حسین بخاری کالم نگار روشن خٹک شاعر فاروق جان بابر آزاد..کالم نگار نیئر سرحدی شاعرہ کلثوم زیب نے شرکت کی۔
تازہ ترین