• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیاء اللہ کی درگاہیں رشد وہدایت کا منبع ہیں،سید نویدالحسنین شاہ کاظمی

پشاور ( جنگ نیوز)اولیاء اللہ کی درگاہیں رشد وہدایت کا منبع ہیں ۔ʼان کو ہمیشہ شرپسند عناصر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ʼان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربارعالیہ باباسیدلعل شاہ قلندربیابانی سرکار کے سجادہ نشین سید نویدالحسنین شاہ کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مری میں ہمیشہ عرس ہوتا تھا جس میں بہت سارے قبیح اور ایسے عمل ہوتے دیکھے جو اولیاء کرام کی رشد و ہدایت کے بالکل برعکس تھے جب گدی کا نظم و نسق سنبھالا ان کو بتدریج درست کرنے کی کوششیں کیں اور اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عرس سے تھیٹرʼ لکی ایرانی سرکس ʼ چرس کے استعمال سمیت بہت ساری ترویج پاتی چیزوں سے عرس کو مکمل طور پر پاک کیا جس کی وجہ سے میرے ہی خاندان میں موجود وہ افراد جو منفی حربوں سے کمائی کرتے تھے سیخ پاہو گئے۔ ʼ ʼمیری مریدین اور چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ صبر رکھیں میں کسی بھی مرید کو سڑک پر نکل کر توڑ پھوڑ کر اجازت نہیں دوں گا نہ روڈ بلا ک کرنے کیʼبہت سارے مریدین نے رابطہ کیا ہے جو جذبات میں تھے لیکن میں نے کہا صبر ʼاورمیرا یہ سب مریدین کو پیغام ہے کہ صبرکادامن ہاتھ سے مت چھوڑیںʼ بابالعل شاہ قلندربیابانی سرکار کی گدی کو جس نے بدنام کرنے کی کوشش کی عنقریب و ہ ایسا برباد ہوگا کہ سب دیکھیں گے ۔
تازہ ترین