• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صنعتی ترقی کیساتھ بے روزگاری کا خاتمہ کرے، قیصرداؤدزئی

پشاو (لیڈی رپورٹر) بزنس مین پینل پاکستان خیبرپختونخوا کے چیئرمین و ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر قیصرخان داؤدزئی نےکہا ہےکہ وفاقی حکومت بجٹ میں ضم اضلاع کے ساتھ وعدے ایفاءکرکے معاشی وصنعتی ترقی کے ساتھ بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار قیصرخان داؤدزئی نے وفاقی بجٹ کے لئے تجاویز دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع پسماندگی کا شکار ہیں اور وفاقی حکومت بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کے عوام اور بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدے پورےکرے ۔ انہوں نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں معاشی ترقی کے لئے صنعتی زون کا قیام ، ٹیکسوں میں چھوٹ، باڈرسٹیشن وباڈر بازار کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ سمندرسے دور ی اور دہشت گردی کا شکار خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لئے این ایف سی ایوارڈ میں مختص حصہ دینے ، ٹیکسوں میں چھوٹ پر عمل درآمد وفاقی حکومت یقینی بنائے اور محکموں کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے تاکہ عوا م کی معیارزندگی بلندہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں صنعتی ترقی کے لئے اکنامک زون کا قائم کرکے خصوصی مراعات دی جائے تاکہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ خیبرپختونخوا کے عوام معاشی وصنعتی ترقی کے دوڑ میں شامل ہوسکے۔
تازہ ترین