محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام سوات کی حسین وادی گبین جبہ میں سنو اسپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔
گبین جبہ میں سنو میراتھن ،رسہ کشی، ماس کشتی او دیگرمقابلے برف باری میں منعقد کئے گئے جبکہ فیسٹول میں سیاحوں کے لیےہینڈی کرافٹس، پینٹنگز اور دیگر اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
برفباری اور مقابلوں کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بھی بڑی تعداد گبین جبہ میں موجود تھی، جنہوں نے کھیلوں کے ساتھ ساتھ برفباری کے بھی خوب مزے لئے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ گبین جبہ میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔