آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیبر پختونخوا: سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے معاملات طے پاگئے


خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے معاملات طے پاگئے، جماعت اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت بھی اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرے گی۔

صوبائی صدر پی پی پی ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے عباس آفریدی، میاں عالمگیر، پیپلز پارٹی کے فرحت اللّٰہ بابر، محمد علی شاہ باچہ، احمد کریم کنڈی شریک ہوئے۔

اجلاس میں  جے یو آئی سے مولانا لطف الرحمان اور محمود احمد بیٹنی عوامی نیشنل پارٹی کے سردار حسین بابک اور حاجی ہدایت اللّٰہ خان بھی شریک ہوئے۔

پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اپوزیشن کے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔

عنایت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن، جے یو آ ئی، اے این پی امیدوار جنرل نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی سے پی ڈی ایم خیبر پختونخوا سے پانچوں نشستیں جیتنے کے لیے پُرامید ہے ۔

قومی خبریں سے مزید