• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائی،مختلف علاقوں سے 31 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 31 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر 5Lمیں تین ملزمان شہریوں کو قطار میں کھڑا کرکے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہری نزیر نے 15 مدد گار پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین ڈاکوئوں یونس ،عبداالباسط، اور بلال کو گرفتار کرکے دو پستول اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے چارلی گینگ کے نام سے ڈکیت گروپ بنا رکھا تھا جو سخی حسن سے لے کر سرجانی تک لوٹ مار کرتے تھے، گارڈن چوک کے قریب شہری ہمایوں سے لوٹ مار کے دوران  پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عبدالعزیز عرف خالد اور مجید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، دو ملزمان نے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے بعد  الشیخ مینشن لارنس روڈ کے قریب سے عاقب کو بھی قیمتی اشیاء سے محروم کیا تھا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ چھینا ہوا سامان بر آمد کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی رئیس فرار ہو گیا، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل صدر اور بلدیہ ڈویژن نے چار موٹر سائیکل لفٹرز صابر،اجمل،حمزہ اور حسنین کو گرفتار کر لیا ، شاہ لطیف ٹائون نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈرگ سپلائر گروہ کے دو کارندوں محمد اسماعیل اور ریاض علی کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ، کھارادر پولیس نے منشیات فروش شاہد عرف بنگالی ،اورنگی ٹائون پولیس نے منشیات فروش ملزم رزاق عرف بھرا،چاکیواڑہ پولیس نے تین موٹر سائیکل چورو منشیات فروش ایاز،احمداور مصیب ،اتحاد ٹائون پولیس نے منشیات فروش محمد یامین عرف پنکچری ،گبول ٹاو¿ن پولیس نے دو منشیات فروش محمد فیضان اورمحمد نذیر،نیوکراچی پولیس نے دو منشیات فروش تنویر اور سمیر، لیاقت آباد پولیس نے منشیات فروش عمران،گلبہار پولیس نے موٹرسائیکل اور رکشہ چوری میں ملوث ملزم ایوب کو گرفتارکرلیا، گڈاپ پولیس نے دو ملزمان آمشید اور عبداللہ، اقبال مارکیٹ پولیس نے 2 ملزمان وجاہت اور اظہر حسن، رسالہ پولیس نے ملزم شاہ میر، جیکسن پولیس نے دوملزمان فداحسین اورمحمد طاہر،سرجانی ٹائون پولیس نے ملزم سکندر عرف سیکو،سعید آباد پولیس نے چھالیہ اسمگلرفداحمد ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروش دو ملزمہ نادیہ اورنسیمہ جبکہ گٹکا فروش اسامہ کو گرفتارکرکے چرس اورگٹکا برآمد کرلیا۔

تازہ ترین