• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 3؍افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود مائی گاڑی چوکی سے الطاف نگر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ جان محمد کے نام سے ہوئی ، سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 45 سالہ منیر احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے ہاتھ اور پاؤں پر گولیاں لگیں،گلبرگ کے علاقے کریم آباد اپوا کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ بلال کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔

تازہ ترین