• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین اسمبلی وزیراعظم کے فیصلے کے مطابق ووٹ دینگے، خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات ہر جماعت میں ہوتے ہیں لیکن تمام اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے بہت سوچ سمجھ کر سیف اللہ ابڑو کو نامزد کیا ہے۔ سیف اللہ ابڑو کی پارٹی کے لیے بے حد خدمات ہیں۔ سیف اللہ ابڑو اور فیصل واڈا پارٹی کے ساتھ بے حد مخلص ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی موجود تھے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی بے حد خواہش ہے کہ وہ اپ سیٹ کرے گی، میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے لیکن ہم کسی دباؤ میں نہیں آئینگے۔ سیف اللہ ابڑو اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے لاڑکانہ کو سینیٹ میں نمائندگی دی۔

تازہ ترین