• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مکاتب فکر کے علماء کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)صوبائی وزیر مذہبی امور و اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے نشتر پارک میں جشنِ مولود کعبہ علیؑ ابنِ ابو طالب کے سلسلے میں منعقدہ محفلِ میلاد میں شرکت کی، محفلِ میلاد میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی سمیت تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءبھی شریک ہوئے، اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام گلدستے کی مانند یہاں موجود ہیں،یہ اتحاد یہ وحدت وقت کی اہم ضرورت بھی ہے، انہوں نے کہاکہ تمام عالم اسلام کو مولاعلی کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ایسی پر نور محفل میں حاضری میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہے،محفل میلاد کے اختتام پر اسکاؤٹس کی جانب سے سلامی دی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تازہ ترین