• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی چوری کی سزا سے متعلق قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے، راؤاسلم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل چوری میں ملوث مجرموں کو محض 500 سے 5000 روپے تک جرمانہ ادا کر دینے پرچھوڑ دیا جاتا ہے ،66فیصد گاڑی چور بری ہوجاتے ہیں ،گاڑیوں کی چوری کی سزا اور جرمانے سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے یہ باتیں ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل راؤ محمد عارف اسلم نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ارکان سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں راؤ محمد عارف اسلم نے کہا جیسا کہ اعداد و شمار سے صاف ظاہر ہے کہ معزز عدالتوں سے 66 فیصدجرائم پیشہ عناصر بری ہوجاتے ہیں جبکہ بقیہ 34 فیصد کو سزا سنائی جاتی ہے۔ اجلاس میں بزنس مین گروپ کے جنرل سکریٹری اے کیو خلیل، سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ثاقب گڈلک، نائب صدر شمس الاسلام خان، چیئرمین کے سی سی آئی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی جنید الرحمان، اراکین منیجنگ کمیٹی اور چھوٹے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی نے بتایا کہ تقریباً تمام بری ہونے والے افراد اپنی مجرمانہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے کراچی کی سڑکوں پر واپس آجاتے ہیں جبکہ سزا یافتہ افراد معمولی سزا پوری کرنے یا انتہائی کم جرمانہ ادا کرکے یہی کام دوبارہ شروع کر دیتے ہیں لہٰذا متعلقہ قوانین کا تفصیلی جائزہ لے کر اس اہم مسئلے کو ترجیحی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین