• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اوراسلام آبادکے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں اوردولڑکوں کواغواءکرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو مقصود نے بتایا کہ اس کی 21 سالہ بیٹی (ک) کو اسرار عباسی اور ذوالفقار نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ ریس کورس کوعارف مسیح نے بتایاکہ اس کی 12 سالہ بیٹی (س) کو علی اور اس کی والدہ زیب النساء نے اغواء کر لیا-تھانہ ٹیکسلاکوحاجی محمد اقبال نے بتایا کہ اس کی بیوی (ث)بی بی کو رضی خان اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ چونترہ کوانعام فضل نے بتایا میرا14سالہ بیٹا ضامن فضل عرف مشہور جو نویں جماعت کا طالب علم ہےصبح سکول جانے کیلئے یونیفارم پہن کر گھر سے نکلااور گھر واپس نہ آیا ،اسےنامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ۔تھانہ گولڑہ کونیازمحمدنے بتایاکہ اس کابیٹا18سالہ نعمان 13فروری کو مدرسہ جانے کے لئے گھرسے نکلالیکن مدرسہ نہ پہنچااسے نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا۔
تازہ ترین