• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کے شہرکارک سے تین افراد کی لاشیں برآمد

ڈبلن ( معراج عابد) آئرلینڈ کے شہر کارک کے نواحی قصبہ مچلسٹان کے فارم ہائوس میں تین افراد کا قتل ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دو ادھیڑ عمر بھائیوں کی لاشیں ان کے فارم ہائوس اور تیسرے شخص کی لاش قریبی ندی سے برآمد ہوئی، آئرش لاانفورسمنٹ اداروں نے علاقہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے دوسرے بڑے شہر کارک کے نزدیک واقعہ مچلسٹان کے نواحی قصبہ کوروگرم کی رہائشی فیملی نے لوکل گارڈز کو دو افراد کی غیر حاضری کی اطلاع دی جس پر لوکل گارڈز نے فارم ہائوس پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا ، اس دوران انہوں نے ایک شخص کی لاش کھلے میدان میں پائی اور اس سے کچھ فاصلے پراس کے دوسرے بھائی کو بھی مردہ پایا ،دونوں بھائیوں کی عمریں 60 سے 70 سال کے درمیان ہیں،دونوں کی وجہ موت ابتدائی تحقیقات کے مطابق سر پر ضرب سے بتائی جاتی ہے۔ اس دوران آئرش گارڈز نے ایک سرخ ٹویوٹا وین کی تلاش شروع کردی ، وین کچھ دور واقع کلیکیوگ قصبہ کے فارم ہاوس میں ملی اور قریبی ندی سے تیسری لاش ملی جس کے بعد علاقہ کو سیل کردیا گیا اور گارڈا ٹیکنیکل بیورو کی ٹیم نے تحقیقات شروع کردیں۔ لوکل کونسلر نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ علاقہ بہت پُرسکون تھا، اس افسوسناک واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تازہ ترین