• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن پارلیمان کا ڈیٹا روسی ایجنسیوں کو دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد

برلن (جنگ نیوز )جرمنی میں ایک ایسے شہری پر جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، جس نے جرمن پارلیمان سے متعلق اہم تفصیلات روسی خفیہ اداروں کے حوالے کی تھیں۔ ملزم نے روسی انٹیلی جنس کو یہ معلومات تین سال پہلے دینا شروع کی تھیں۔وفاقی جرمن دفتر استغاثہ کی طرف سے25فروری کو برلن میں بتایا گیا کہ اس مشتبہ ملزم کا نام ژینس ایف ہے اور وہ ایک ایسی کمپنی کے لیے کام کرتا تھا، جسے وفاقی جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں یا بنڈس ٹاگ کی عمارت میں الیکٹرانک تنصیبات کی معمول کی نگرانی اور دیکھ بھال کا کام سونپا گیا تھا۔
تازہ ترین