• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں جرمن فوجی مشن کی مدت میں توسیع

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمن حکومت افغانستان میں اپنے فوجی مشن کی مدت کو 2022ء تک توسیع دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔ کابینہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے بعد اب ایوانِ زیریں کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔ جرمن افواج کی افغانستان میں قیام کی مدت رواں برس مارچ کے آخر میں ختم ہو رہی تھی۔ چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے مسودے کے تحت جرمن فوج جنگ زدہ ملک میں 31 جنوری 2022ء تک رہ سکے گی۔ افغانستان میں اس وقت 1100 سے زیادہ جرمن فوجی موجود ہیں جو وہاں امریکی فوجیو ں کے بعد دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔
تازہ ترین