• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین کیخلاف افواہوں کے سد باب کیلئے پروجیکٹ کا آغاز

لندن(پ ر ) کونسلر قیصر عباس نے ایتھنک کمیونٹیز میں کووڈ ویکسین کے حوالے سے پائی جانے والی افواہوں سے نمٹنے اور لوگوں کو ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک پروجیکٹ شروع کیا۔ جس میں مذہبی اور دیگر لوگوں نے اپنے پیغامات ریکارڈ کروائے اور لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھا کہ “ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے ڈاکٹرز اور این ایچ ایس کی ہدایات پر عمل کر کے اپنے اور اپنے پیاروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ اس بیماری سے بچاؤ کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمیں افواہوں پر نہیں بلکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی فکر کرنی چاہیے۔ میں اس حوالے سے وڈیو پیغامات بھیجنے والوں کا مشکور ہوں۔” کووڈ ویکسین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گریز مسجد کے امام عبدالرشید کا کہنا تھا کہ “کووڈ ویکسین حلال ہے اور جب بھی آپ کی باری آئے آپ یہ ویکسین لگوائیں۔” گریز گردوارہ کے گیانی رچپال سنگھ نے کہا کہ “میں نے بھی ویکسین لگوائی ہے اور میں آپ سے بھی ردخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی آگے آئیں اور ویکسین لگوائیں۔” این ایچ ایس کی ورکر نرس وکٹوریہ نگوبو کا کہنا تھا کہ “بیم کمیونٹیز پر اس وائرس کا بہت گہرا اثر ہوا ہے اور اس سے بچاؤ کے لئے ہمیں کووڈ ویکسین ضرور لگوانی چاہئے۔” کووڈ ویکسین بارے میں بات کرتے ہوئے امام حافظ ابو بکر سجاد نے کہا کہ “ علاج سنت نبوی ہے اور ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسین ضرور لگوانی چاہیئے ۔ یہ ویکسین ایک امید کی کرن ہے اور ویکسین لگوانے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کریں۔
تازہ ترین