• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن جوڑ توڑ چھوڑ کرعوام کے دل جوڑیں، الطاف شاہد

لندن(پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن اپنی برتری کیلئے جوڑتوڑ چھوڑیں،بدقسمتی سے ان دونوں دھڑوں کو عوام کے دل جوڑنے سے قطعاً کوئی دلچسپی نہیں۔نااہل حکمرانوں نے عوام کو مسائل اورمہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ۔ متعدد مافیا ز عوام کاخون چوس رہے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوعوام کی حالت زارپررحم نہیں آتا۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال عوام کی نجات کیلئے کوشاں ہیں۔سہراب گوٹھ میں پی ایس پی کے تاریخی اورکامیاب عوامی اجتماع سے جمہوریت سیراب جبکہ عوام کو شریک اقتدار سیاسی قیادت کی نیت اور اہلیت سے آگہی ہوئی۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ سیّد مصطفیٰ کمال اقتدار کی میراتھن ریس میں شریک نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہرقائدؒ سمیت سندھ کے مایوس اورمحروم طبقات نے موروثیت سے نجات کیلئے سیّد مصطفی کمال کی طرف دیکھنا شروع کردیا ۔کپتان اپنے اقتدار کے دوام جبکہ سیّد مصطفی کمال مادروطن پاکستان کے استحکام کیلئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چلے ہوئے کارتوسوں کی سیاست کاجنازہ اٹھ جائے گا۔شہرقائدؒ سمیت پاکستان کے عوام سیّد مصطفی کمال کی اصلاحات اورترجیحات کودیکھتے ہوئے پی ایس پی کومینڈیٹ دیں گے۔
تازہ ترین