• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹِیلٹی اسٹورز کی مقامی شوگر ملز سے مزید چینی خریدنے کی کوشش

ملتان (نمائندہ جنگ) یوٹِلیٹی سٹورز کی مقامی شوگر ملز سے مزید چینی خریدنے کی کوشش، وزیراعظم پیکچ کے تحت مقامی شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے یوٹِلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40ہزار ٹن چینی کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 16مارچ تک لفافہ بند بولیاں طلب کرلیں۔ لفافہ بند بولیاں 16مارچ کو ہی کھولی جائیں گی۔اس سے قبل کارپوریشن نے آخری ٹینڈر کے تحت 20ہزار ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شوگر ملز نے 92روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی 82روپے فی کلو میں پڑی تھی۔ اس سے قبل 6ماہ میں 40ہزار کے 2 اور 35 ہزار ٹن چینی کے 5 الگ الگ ٹینڈرز جاری کیے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز کل ایک لاکھ 80ہزار ٹن کے 5ٹینڈرز منسوخ کر چکا ہے۔ ایک ٹینڈر میں صرف 4ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی جا سکی، حالیہ ٹینڈر کے تحت 20ہزار ٹن چینی کی خریداری کیلئے بولیاں منظور کی گئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید 50ہزار ٹن درآمدی چینی کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔

تازہ ترین