• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز نے ہول سیلرز کو چینی کی ڈلیوری آدھی کردی

اسلام آباد (حنیف خالد)اتوار کو سندھ اور جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں نے ایکس ملز ریٹ 89روپے پچاس پیسے فی کلو‘ وسطی پنجاب کی شوگر ملوں نے ایکس ملز ریٹ 90روپے فی کلو‘ خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں نے 91روپے فی کلو ایکس ملز ریٹ نکالا۔ شوگر ملز نے ہول سیلرز کو چینی کی ڈلیوری آدھی کر دی ہے اور اسٹاک بڑھانا شروع کر دیئے ہیں تاکہ 13اپریل سے شروع ہونیوالے رمضان المبارک میں عوام کو سوا سو روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور کیا جا سکے۔ 28فروری کو چینی کی پرچون قیمت سو سے ایک سو پانچ روپے تک پہنچ گئی جو کہ ہول سیل 94روپے کلو کو بیچنا شروع ہو گئے ہیں۔ گلی محلے کے دکاندار پورے ملک میں ایک سو سے ایک سو پانچ روپے کلو چینی بیچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک کے ہزاروں یوٹیلیٹی اسٹورز 72گھنٹوں سے چینی سے خالی پڑے ہیں۔پچھلے مہینے سےڈیوٹی فری چینی درآمد کیلئے کوئی عملی اقدامات حکومت نے تاحال نہیں کئے، آنیوالے رمضان اور موسم گرما میں حکومت کے تاخیری فیصلوں کی وجہ سے ملک بھر کے عوام کو کراچی سے پشاور تک سوا سو روپے کلو خریدنے پر مجبور کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین