• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ہر وزیر، مشیر اور دوست نئے پاکستان سے دل کھول کر اپنا حصہ وصول کررہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر وزیر ،مشیر اور دوست نئے پاکستان سے اپنا اپنا حصہ دل کھول کے وصول کررہا ہے پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن مافیا عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھا ہے۔پی ٹی آئی اگر الیکشن کمیشن کو با اختیار سمجھتی ہے تو اس کی اتھارٹی کو چیلنج کیوں کررہی ہے؟خادمہ صاحبہ پی ڈی ایم نے حکومت کی دم پر پائوں رکھ دیا ہے اس لیے آپ تلملا رہی ہیں۔عمران خان نے آج تک چینی مافیا ،گندم مافیا ،پیٹرول مافیا اور ادویات مافیا سے ٹکر کیوں نہیں لی؟عمران خان کے پاکستان میں کرپشن کا ریٹ دوسو گنا بڑھ گیا ہے۔ فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں انھوں نے کہا ملکی و غیر ملکی میڈیا سمیت عالمی ادارے عمران کان کو سرٹیفائیڈ کرپٹ وزیراعظم قراردے رہے ہیں۔خادمہ صاحبہ اپنے ”منہ میاں مٹھو“بننے سے آپ لوگ پاکدامن نہیں ہوسکتے۔نیب،ایف آئی اے سمیت کسی ادارے کو عمران خان کے دوستوں کے ڈاکے نظر نہیں آرہے۔

تازہ ترین