کراچی(جنگ نیوز) سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلز پارٹی کی پیشکش پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دو اجلاس ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد برقرار رکھا جائے گا تاہم مستقل میں سندھ کی سطح پر پیپلز پارٹی کیساتھ رابطے رکھے جاسکتے ہیں،جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے پہلے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پیش کش کی مخالفت کر دی تھی جس کےبعد رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے لیے ایک اور اجلاس طلب کیا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد برقرار رکھا جائیگاجبکہ سندھ کی سطح پر مستقل میں پیپل پارٹی کیساتھ رابطے رکھے جاسکتے ہیں۔