• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اضافے کی سمری مسترد کردی‘ پٹرولیم قیمتیں برقرار

وزیراعظم نے اضافے کی سمری مسترد کردی‘ پٹرولیم قیمتیں برقرار 


اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی جسے وزیر اعظم نے منظور نہیں کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ریٹ بڑھانے کی اجازت نہیں دی ۔ شہباز گل نے اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ نئی قیمتوں سے متعلق سمری کا عکس بھی شیئر کیا۔

تازہ ترین