• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان (نمائندہ جنگ) ایک دہائی سے زائد وقفہ کے بعد سہ ملکی گڈز ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ، فیصلے کے مطابق پاکستان، ترکی اور ایران کے مابین بین الاقوامی کنٹینر ٹرین 4مارچ سے بحال ہو جائےگی

یہ کنٹینر ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر لاہور ڈرائی پورٹ اورکوئٹہ اور وہاں سے تہران اور پھر استنبول پہنچے گی، کنٹینر ٹرین مجموعی طور پر ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر کے لگ بھگ یہ فاصلہ تقریناً 275 گھنٹوں میں طے کرے گی

واضح رہے کہ 14 اگست 2009 کوپہلی بار سہ ملکی کنٹینر ٹرین کا آغاز کیا گیا تھا، تاہم کچھ عرصہ بعد سکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر اس ٹرین سروس کو بند کر دیا گیا۔

تازہ ترین