• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کاٹیلی کام سروسز کی بہتری کیلئے ملک بھر میں زونل دفاتر قائم کرنیکافیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام سروسز کو بہتر بنانے کیلئے ملک بھر کے دور دراز ایریاز میں اپنے زونل دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں زونل دفتر کے قیام کیلئے کرائے پر عمارت حاصل کر لی گئی ہے جبکہ گوادر اور فیصل آبادمیں بھی اپنے زونل دفاتر کے قیام کیلئے کرائے پر عمارتیں لی جا رہی ہیں جہاں پر جلد ہی دفاتر قائم ہو جائیں گے ، اس سے جہاں ٹیلی کام سروسز کی کوالٹی کو مانیٹرکیا جاسکے گا وہاں صارفین کو تعداد کو بھی بڑھایا جاسکے گا۔
تازہ ترین