• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی لہر نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ،ڈا کٹر فائزہ رشید

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی وائس چیئر پرسن ڈا کٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام صوبوں بشمول خیبر پختونخوا میں جاری مہنگائی کی لہر نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے کئی بار وعدہ اور اعلانات کیے لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا جس کی وجہ سے سفید پوش طبقہ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے جبکہ زیادہ تر دکاندار اور تاجر برادری بھی مہنگائی کی لہر سے انتہائی پریشان ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فی الفور عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ غریب عوام کی مشکلات اور مسائل میں کمی آسکے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جس تیزی کے ساتھ پٹرول، د ال ،چینی اٹا اور دیگر اشیا کے نرخوں میں روز بروز بڑھتے جانے کی مثال نہیں ملتی جبکہ مہنگائی اور بےروزگاری کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ نرخوں پرقابو پانے پر محض دعووں کی بجائے عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو جینے کے حق سے محروم کر دیا ہے مہنگائی اور بیوزگاری کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات درپیش ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین