• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسداچکزئی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کیمپس کے زیراہتمام اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسداچکزئی کے بہیمانہ قتل کیخلاف پیوٹا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسد اچکزئی کے قتل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت صوبائی چیئرمین الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی جمشید وزیر اور دیگر عہدیداران و کارکنان کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے ترجمان اسد چکزئی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت قیام امن اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کا وسیع کرینگے۔
تازہ ترین