• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈن گلوب 2021، بہترین ڈرامہ فلم کا ایوارڈ ’نومیڈلینڈ‘ کے نام رہا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)آسکرز کے بعد انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈز سمجھے جانے والے ʼگولڈن گلوب 2021ʼ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بہترین ڈرامہ فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ ’نومیڈلینڈ‘ کے نام رہا جب کہ بہترین موشن پکچر’ ʼسول‘ قرار پائی۔ بہترین کامیڈی فلم کی کیٹیگری کا ایوارڈ ʼبوراٹ: سبسیکونٹ مووی فلم جیتنے میں کامیاب رہی۔برطانوی شاہی خاندان کی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن ‘بہترین ڈرامہ سیریز قرار پائی جب کہ غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ کورین فلم ’میناری‘ کے نام رہا۔بہترین فلم کے لیے ʼ’منک‘،’ ʼدی فادر‘،’ ʼنومیڈلینڈ‘، ’پرومیسنگ ینگ وومن‘، اور ʼ’دی ٹرائل آف دی شکاگو سیون‘کے درمیان مقابلہ تھا۔ڈرامہ فلم ʼنومیڈلینڈامریکامیں مالی بحران کا شکار ہو کر بے گھر ہونے والے افراد سے متعلق ہے جس نے نہ صرف بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا بلکہ فلم کی ڈائریکٹر کلووی ژاؤ کو بہترین ہدایت کارہ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ڈراما فلم کی کیٹیگری میں بہترین اداکار چیڈوک بوسمین قرار پائے۔ بوسمین کو یہ اعزاز فلم’ ʼما رینیز بلیک بوٹم‘ میں اداکاری پر بعد از مرگ دیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ سال 28 اگست کو انتقال کر گئے تھے۔آندرا ڈے کو ʼفل یونائیٹڈ اسٹیٹ ورسز بلی ہولی ڈےمیں شان دار اداکاری پر بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔ اسی طرح کامیڈی فلم کی کیٹیگری میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ساچا بیرن کوہن کے نام رہا۔ٹیلی ویژن اداکارہ کی کیٹیگری میں ʼدی کراؤن کی اداکارہ ایما کورن ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ دی کراؤن کے تیسرے اور چوتھے سیزن میں پرنس چارلز کا کردار ادا کرنے والے جوش او کونر بہترین اداکار قرار پائے۔بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ ʼ’سول‘ کو ملا جو پہلی پکسر مووی ہے جس میں ایک سیاہ فام نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ایرن سورکن نے ʼدی ٹرائل آف دی شکاگو سیون پر بہترین اسکرین پلے کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا۔کورونا وائرس کی وجہ سے 78 ویں گولڈن گلوب کی تقریب کا انعقاد ورچوئل یعنی آن لائن کیا گیا تھا۔شو کا آغاز کامیڈین ٹینا فے اور ایمی پوہلر نے بالترتیب نیویارک اور لاس اینجلس سے کیا ۔واضح رہے کہ 87 رکنی ʼایچ ایف پی اےکے ارکان گلوڈن گلوب ایوارڈز کی جیوری کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔

تازہ ترین