• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت کیس، کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مشہور شاعر، مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف الزامات کے کیس میں ممبئی کی مقامی عدالت نے بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں طلب کیے جانے کے باوجود حاضر نہ ہونے پر کنگنا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہےکہ جاوید اختر کی جانب سے گذشتہ سال کنگنا کے خلاف مقدمے کی درخواست دی گئی تھی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بولی وڈ اداکار سشانت کی موت کے بعد کنگنا نے مختلف انٹرویوز میں ان کے خلاف بے سروپا اور جھوٹے الزامات لگائے جن سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔عدالت کی جانب سے یکم فروری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گزشتہ روز کنگنا کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 22 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

تازہ ترین