• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے ثقافتی پروگراموں کئے انعقاد کا شیڈول جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے مارچ 2021میں منعقد ہونے والے پروگراموں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق 2 مارچ منگل کوسندھ کے شہرہ آفاق شاعر و ادیب شیخ ایاز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے زیر اہتمام آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تقریب منعقد ہوگی ،4 مارچ کو پاکستان کی نامور ڈرامہ نگار حسینہ معین کے ساتھ آن لائن ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے ،5 مارچ کو فوک گلوکار جلال چانڈیو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ممتاز مرزا آڈیٹوریم حیدر آباد میں تقریب منعقد ہوگی۔ 11 مارچ کوایک شام نامور سندھی شاعر سجن سندھی کے ساتھ آن لائن تقریب منعقد ہوگی،14 مارچ لیاقت میموریل لائبریری میں شام کلاسیکل موسیقی منعقد ہوگی، جس میں ملک کے نامور سندھی و اردو کلاسیکل موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔18 مارچ کو ایک شام معروف تاریخ دان و شاعر یوسف شاہین کے ساتھ آن لائن منعقد ہوگی،21 مارچ کوسچل گوٹھ کراچی میں سندھی فوک میوزیکل پروگرام منعقد ہوگی، 24 سے 28 مارچ لیاقت میموریل لائبری میں آرٹ فیسٹیول کا اہتمام کیا جائےگا، جس میں نامور آرٹسٹوں کے پینٹنگ اور مجسموں کے نمونے پیش کئے جائیں گے،25مارچ کونامور شاعر جمن دربدر کے ساتھ ایک شام آئن لائن منعقد ہوگی اور 31 مارچ سے 1 اپریل تک سندھ میوزیم حیدر آباد میں خواتین کا ثقافتی میلہ منعقد ہوگا۔

تازہ ترین