• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس موٹر کمپنی کاپہلی ششماہی میں4.8 بلین روپے بعد از ٹیکس منافع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی کاپہلی ششماہی میں4.8بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز 31 دسمبر، 2020 کو ختم ہونے والے دوسری ششماہی کیلئے25 روپے فی حصص کے دوسرے عبوری منافع کا اعلان کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی کے ڈائریکٹر زنے 31دسمبر2020 کوختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ 31دسمبر، 2020 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے انڈس موٹر کمپنی کی CKD اور CBU کی مشترکہ فروخت82 فیصد اضافہ کے ساتھ گزشتہ سال کی اسی مدت میں14,453 یونٹس کے مقابلے میں26,362 یونٹس رہی۔ کمپنی نے 26,383 گاڑیاں تیار کیں جس میں81فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران14,555گاڑیاں تیار کی گئی تھیں۔ اسی دوران انڈس موٹر کمپنی کا مجموعی مارکیٹ شیئر تقریباً24.7فیصدرہا۔ 31دسمبر ،2020 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے کمپنی کی خالص فروخت بڑھ کر 79.65بلین روپے رہی ۔

تازہ ترین