• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوبی ایل، شیئر ہولڈرز کیلئے مجموعی طور پر 12؍روپے ڈیویڈنڈ کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا جس میں سال 2020؍کے اختتام پر بعد از ٹیکس 20.9؍بلین روپے آمدنی ظاہر کی گئی جو سال 2019؍ کے مقابلے میں 9؍ فیصد بہتری کو ظاہر کرتی ہے ۔سال 2020؍کے سالانہ نتائج کے موقع پر بینک نے اپنے شیئرز ہولڈرز کے لئے مجموعی طور پر فی شیئر 12؍ روپے ڈیویڈنڈ دینے  کا بھی اعلان کیا جو بینک کی مستحکم ساکھ کی عکاسی کرتا ہے جبکہ 31؍دسمبر 2020 تک بینک کی کیپیٹل ایڈوکیسی ریشو 24؍فیصد سے زائد رہی۔

تازہ ترین