• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی مزید کمی ، یورو بھی ایک روپے سستا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 10پیسے مزید کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158.10سے کم ہو کر 158.00روپے اور قیمت فروخت 158.20روپے سے کم ہو کر 158.10 روپے ہو گئی ہے ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے بڑھنے کے بعد 158.00روپے کی بجائے 158.10روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 158.30روپے پر برقرار رہی ، رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 190.00روپے سے کم ہو کر 189.50روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 192.00روپے سے کم ہو کر 191.00روپے ہو گئی ہے

تازہ ترین