• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی اور مداخلت کے مقدمات، حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ایس 88کی نشست پر انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی اور تجاوزات آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت سے متعلق مقدمات میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما سمیر میر شیخ اور انکے ڈرائیور کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے ۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 3ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا گیا ۔استغاثہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ ، فائرنگ کرنے ، بلوہ ، کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

تازہ ترین